پاکستانی بھکاری کے اکاؤنٹ میں کروڑروپے،عدالت حیران

امیر ترین بھکاری

پاکستانی بھیکاری کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کی ایک مقامی عدالت میں ایک بھکاری کی جانب سے پولیس کے خلاف کیس دائر کیا گیا ۔

درخواست گزار بھکاری کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ وہ خریدے ہوئے پلاٹ کے لیے رقم ادا کرنے جا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے راستے میں اس سے 7 لاکھ روپے چھین کر آپس میں بانٹ لیے۔

بھارت کا ڈیجیٹل بھکاری راجو

پولیس کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ مظفر حسین ایک بھکاری ہے اس کے پاس 7 لاکھ روپے کہا ں سے آئے ؟

بھکاری نے عدالت کو بتایا کہ وہ گزشتہ 25 سال سے بھیک مانگ رہا ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے موجود ہیں ۔ بھکاری نے عدالت کے سامنے اپنے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے دیکھا کر سب کو حیران کر دیا۔

عدالت نے جڑانولہ پویس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔