
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میںجاری میچ لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے روک دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ ٹاور بند ہو گیا ، لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے کھیل روکا گیا ہے ،کھیل رکنے کے باعث پلیئر فیلڈ سے چلے گئے ہیں ۔
بھارت کو شکست کا خوف ہے؟نجم سیٹھی
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فورم مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں ، ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ ، پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کے بدولت بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
بنگلہ دیش ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا ، پاکستان نے 5 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 15 رنز بنا لیے ۔