
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم خدیجہ شاہ کیس کو فالو کر رہے ہیں، کیونکہ انکی دوہری شہریت ہے ۔
پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج کا بیانیہ جھوٹا ہے، پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایسے تمام الزامات غلط ہیں۔
ویدانت پٹیل کا کہنا کہ پاکستانی سیاست پاکستانی عوام کا مسئلہ ہے ، وہ جو بھی کریں آئین کے مطابق کریں، امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے ، خوشحال اور مستحکم پاکستان امریکہ کے مفاد میں بہتر ہے۔
خدیجہ شاہ جیل میں ہیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی وضاحت
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم خدیجہ شاہ کیس کو فالو کر رہے ہیں کیونکہ وہ دوہری شہریت کی حامل ہیں، اس متعلق ہم پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں،پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر تک رسائی دی جائے ۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم انکی ممکنہ مدد کیلئے تیار رہتے ہیں ، غیر ملکی حکومتوں سے کہتے آئے ہیں کہ گرفتار امریکی شہریوں کیلئے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہو گی۔