
وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی توانائیاں معاشی ترقی اور غربت میں کمی پرصرف کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے ترقیاتی بجٹ” پاکستان اکنامک آؤٹ لُک“ 2035 کی منظوری دی ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تمام تر توانائیاں سرمایہ کاری میں سہولت اور برآمدات میں اضافے پر صرف کریں گے،جس سے معاشی غربت میں کمی لائی جا سکے ۔
بلوچستان:وزیر اعظم اور ایرانی صدرکا بارڈر مارکیٹ کا افتتاح
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ آج قومی اقتصادی کونسل نے اپنے طویل اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں،یہ فیصلےمعاشی خود انحصاری اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے اقدامات ، پائیدار معاشی و ملکی خوشحالی کے حصول سے متعلق ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیداوار ااور کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا،جدت،ڈیجیٹلائزیشن اورمستقبل کی ٹیکنالوجی کے متعلق محنت کی جائے گی ۔
آج قومی اقتصادی کونسل نے اپنے طویل اجلاس میں معاشی خودانحصاری اور
افرادی قوت کی ترقی کے اقدامات کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی و ملکی خوشحالی کے حصول کیلئے اہم فیصلے کئے۔ ان اہداف کو پورا کرنے کیلئے پیداوار اور کارکردگی میں اضافے، جدت، ڈیجیٹلائیزیشن اور مستقبل کی ٹیکنالوجی پر محنت…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 6, 2023