
جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایجنسیوں کا اہلکارقرار دیا جانے والا شرپسند بھی پی ٹی آئی کا کارکن نکلا۔
لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی شرپسند سے متعلق بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، شرپسند پی ٹی آئی کا کارکن نکلا ، جسکا نام عمران محبوب ہے ، اور اس حوالے سے اسکے بھائی عرفان محبوب نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
توڑ پھوڑ کر کےملبہ ہم پر ڈال دیا گیا:یاسمین راشد
تفصیلات کے مطابق شرپسند شخص کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتداء ہی میں جناح ہاؤس بھیجا گیا اسکے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اسے ایجنسیوں کا اہل قرار دے کر جناح ہاؤس پر حملے کا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے ، جبکہ شرپسند درحقیقت نجی ہوٹل کا ملازم ار سیاسی جماعت کا اہم کارکنان میں شامل ہے۔
جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مرکزی کردار پی ٹی آئی کا کا رکن نکلاhttps://t.co/3MfaJrv19w#JinnahHouse #JinnahHouseAttack #PTIWorkers #PTI #Lahore #9thMayIncident #ISPR #PakistanArmy @OfficialDGISPR @GovtofPunjabPK @PTIofficial @OfficialDPRPP
— Waqtnews (@Waqtnewstv) June 7, 2023
عمران محبوب کے بارے میں سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں کی جانب سے بھی ببانگ دہل ایجنسیوں کا اہل قرار دیا گیا تھا،پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیوں کا بدہ قرار دیتےجھوٹا ، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا۔
شرپسند عمران محبوب اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے جسے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔