طالبہ زیادتی کے بعد قتل،جنونی ملزم کی خودکشی

زیادتی کے بعد قتل

بھارت کے سرکاری گرلز ہاسٹل میں جنونی شخص نے19 سالہ طالبہ کوزیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے میںموجود ایک سرکاری ہاسٹل میں 19 سالہ طالبہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کوموصول ہوئی ۔

خبروں کے مطابق پولیس ہاسٹل کےکمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں 19 سالہ طالبہ مردہ حالت میں بستر پر پائی گئی ۔

3 سالہ بچے کے کاٹنے سے سانپ ہلاک

پولیس کاکہنا ہے کہ طالبہ کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اسے قتل کیا گیا تھا۔ابتدائی میڈکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں ۔

خبروں کے مطابق واقعے کے چند روز بعد پولیس کو ہاسٹل کے قریب ریلوے لائن سے ایک لاش ملی۔ انکوئری سے معلوم ہوا کہ لاش اسی ہاسٹل کے ایک ملازم کی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقوعہ کے روز سے ہاسٹل سے غائب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور اسی ملازم نے طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی ۔