جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام استحکام پاکستان رکھ دیا

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کانام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مرادراس نے نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور رفاقت علی گیلانی بھی شامل ہیں۔

ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ہماری جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ ہوگا۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جمعہ کے روز متوقع ہے۔

اس سے قبل لاہور میں متعدد سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔