
ایف آئی اےکا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مونس الہٰی کو گرفتار کر کے واپس لایا جا سکے گا۔
پنجاب اسمبلی کاچپڑاسی منی لاندرنگ اورکرپشن میں ملوث
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو ریڈ وارنٹ جاری کرا کر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرا کر وطن واپس لایا جائے گا۔
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات۔