
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پوزیشن پر آگیا ۔
کولمبو میں مسلسل بارش کی پیشگوئی نے ایشیا کپ کو مشکل بنا دیا ہے ، ایشیا کپ کے سپر فور رمرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی ۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کا 194 رنز کا ٹارگٹ با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کےمیچ میں لائٹ ٹاور بند،میچ روک دیا گیا
کولمبو میں تمام میچز وائٹ واش ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا ، اس صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برار ہوں گے ، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا بلکہ پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا ۔
ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے اور کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، اگر فائنل بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا ۔