پرویز خٹک بھی الگ گروپ بنانے کے لیے تیار

پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنمااورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اپنا الگ گروپ بنانے کے لئے سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پرویزخٹک نے تحریک انصاف سے علیحدگی یا ترین گروپ میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پرویز خٹک کے بھائی، بیٹے اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شامل

پرویزخٹک ابھی اپنے الگ گروپ کی تشکیل پر کام کررہے ہیں،ان کاسابق ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطوں اورملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویزخٹک کو 30 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے بھی نئی سیاسی جماعت (استحکام پاکستان پارٹی ) بنانے کا اعلان کیا تھا۔