نئی جماعت بنانے والوں کو ”گڈ لک “کہتا ہوں:عمران خان

عمران خان ظل شاہ قتل کیس

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے دوران کمرہ عدالت میںصحافیوںسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جو سیاستدان پارٹی چھوڑ کر نئی جماعت میں گئے انھیں گڈلک کہتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ نو مئی واقعہ کی انڈی پینڈنٹ انکوائری ہونی چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی اگر شفاف انکوائری ہوئی ہم ثبوت پیش کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی واقعات میں جنہوں نے عمارات جلائیں ان پر ایکشن ہونا چاہئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کرنا تو آئینی حق ہے، کوئی نو گو ایریاز ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی مسائل کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر کو صرف ووٹرز اور عوام مائنس کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچ گئے

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کبھی ملک چھوڑنے کا نہیں سوچا’میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ باہر جاؤں،۔دوسروں نے تو مال بنایا ہوا ہے، ان کی تو جائیدادیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے لیکن معصوم اور بے کنارہ افراد کو گرفتار کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عملی طور پر جمہوریت ختم ہو چکی ہے، عدلیہ سمیت تمام ادارے ایک سازش کے تحت کمزور کیے جا رہے ہیں۔