قومی ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟حکومتی کمیٹی قائم

ورلڈ کپ

وزیرخارجہ باول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی قائم کر دی گی کہ قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کرے گی یا نہیں ؟۔

دنیا نیوز کے مطابق ہا ئی پروفائل کمیٹی میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسان مزاری شامل ہیں، اسعد محمود ، امین الحق ، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی بھی ہائی پروفائل کمیٹی کا حصہ ہو ں گے۔

ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان ،پی سی بی بیان سامنے آگیا

قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور سیکرٹری خارجہ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ،کمیٹی بھارت میں ورلڈکپ ست متعلق امور پر سفارشات مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مذکورہ سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی جائیں گی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازتسے مشروط کر رکھی ہے ، کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا ۔