
ڈی پی او کو مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے سے زائد نقد ی بھجوانے کے الزام میں چار ٹریفک وارڈنز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوزنے کہا کہ ڈی ٹی او سعید کیجانب سے ڈی پی او کو مبینہ رشوت دینے کی کوشش کی نشاندہی کی گئی جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور عید گفٹ لے جا نے والے انسپکٹرسمیت چار اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کا افسر گھی کی گاڑی چھیننے میں ملوث
گزشتہ روز ایک انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں کونوکری سے فارغ کیا گیا اور ڈی ٹی او کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گفٹ سوا 2 لاکھ نقدی پر مشتمل تھا، جو اہلکار دینے گئے تھے۔