
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عارضی ریلیف ملا ہے عوام کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، اگر ہم قرضوں کی ری شیڈولنگ وقت پر نہ کروا سکے تو ڈیفالٹ کی تلوار ہمارے سر پے لٹکتی رہے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی سے پہلے آئی ایم ایف بڑی پارٹیوں سے یقین دہانیاں چاہتا ہےجس میں لوگوں کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، تین سال میں 91 ارب ڈالر اور اس سال دسمبر تک 11 ارب ڈالر دینے ہیں۔
شیخ رشیدنے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ کے لیےہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گروتھ صفر ہے اورنہ ایکسپورٹ بڑھی نہ ترسیلات بڑھی صرف مہنگائی اور بےروزگاری بڑھی اس لیے 9 ماہ میں موجودہ نگران اور آنے والی تینوں حکومتوں کیلئے سیاسی عذاب اور امتحان ہوگا ، اصل سنگین مسائل ابھی موجود ہیں ۔
شیخ رشید کا مزید یہ کہنا تھا کہ جس اسمبلی کو پولیس تالے لگائے ، آئین اور قانون دم توڑ جائے، عدلیہ کا فیصلہ مانانہ جائے ، لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جائے وہاں جمہوری عمارتیں زمین بوس ہو جاتی ہیں ، پھر لوگوں کیلئےروز روز مرنے یا جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنا حق چھینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہتا ۔
12جولائی سے پہلے آئی ایم ایف بڑی پارٹیوں سے یقین دہانیاں چاہتا ہے جس میں لوگوں کو ووٹ کا حق دینا بھی شامل ہے پاکستان کے معاشی مسائل کا حل سٹینڈ بائےمعاہدے سے نہیں ہوا عارضی ریلیف ملا ہے عوام کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی تین سال میں91 ارب ڈالر اور اس سال دسمبر تک 11 ارب ڈالر دینے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 8, 2023