داتادربار کے صحن میں کھدائی کے دوران قبریں نکل آئیں

داتا دربار میں قبریں

دربار داتا صاحب غلام گردش کے توسیعی منصوبے پر کھدائی کے دوران نیچے سے قبریں نکل آئیں۔

خبروںکے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار شریف کے ساتھ محلقہ غلام گردش کی توسیع کے منصوبہ پر کام کے دوران فرش کے نیچے سے متعدد قبریں برآمد ہوئی ہیں۔

محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ دربار کی توسیع منصوبہ پر مکمل احتیاط سے کام ہورہا ہے، قبروں کے تقدس کا مکمل خیال رکھ کر کام کیا جارہا ہے۔

داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،مبینہ سہولت کار گرفتار

دوسری جانب زائرین اور جن کے پیاروں کی قبریں ہیں انہوں نے محکمہ اوقاف کو احتیاط سے کام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے پیاروں کی قبروں کو نقصان نہ پہنچے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جو نئے ستون بنائے جائیں اس کی تعمیر کے دوران قبروں کے تقدس کا بھی خیال رکھا جائے۔