پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا پوسٹ مارٹم مکمل:موت کی وجہ سامنے آ گئی

گزشتہ روز لاہور میں جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن علی بلال کی موت کی وجہ سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق علی بلال کا پوسٹ مارٹم کنگ ایڈورڈز میڈیکل یونیورسٹی میں میں کیا گیا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، اس کے سر پر گہری چوٹ کے نشانات تھے۔

کوئٹہ:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اس کے علی بلال کی نماز جنازہ بابا گراؤنڈ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نےشرکت کی ۔

علی بلال کو کل پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

کوئٹہ:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے علی بلال کی موت کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علی بلال ہلاکت کے خلاف عمران خان سمیت دیگر کے خلاف 302 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔