
متاثرہ نوجوان نےایف آئی اےمیں واقعہ کے متعلق مقدمہ درج کروادیا۔
ایف آئی اے نے مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سیالکوٹ کے رہائشی ہیں اور گردہ فروش گروہ کے لیے سہولت کاری کا کام کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی فضل عباس بے روزگار تھا۔ ملزمان افضل اور فضل کریم نےمتاثرہ نوجوان کو رکشہ دلوانےکا جھانسہ دیا اور اسے اپنے ساتھ راولپنڈی لے گئے۔
راولپنڈی میں فضل عباس کو نشہ آورجوس پلاکر بےہوش کیا اور گردہ نکال لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گردہ فروش گروہ میں شامل مزید4 ملزمان کی گرفتاری کیلئےکارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔