ایکسائز ملازمین منشیات سمگلنگ کرتے گرفتار،8کلو سے ہیروئن برآمد

آئس کا نشہ

سرکاری ملازمین منشیات سمگلنگ کرتے گرفتار، 8 کلو سے زائد ہیروئن برآمد۔درہ آدم خیل میں منشیات سمگلنگ میں ملوث ایکسائز ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبروںکے مطابق محکمہ ایکسائز کی سرکاری گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں جن میں 8 کلو سے زائد ہیروئن اور 1800 گرام آئس شامل ہے۔ منشیات درہ آدم خیل میں سمگلنگ کے دوران پکڑی گئیں اور گاڑی میں سوار سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کو تفتیشی سنٹر منتقل کر دیا جہاں ان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔