توشہ خانہ کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکسان توشہ خانہ

وفاقی کابینہ اجلاس میں توشہ خانہ کے تحائف اوپن آکشن کے ذریعہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق توشہ خانہ آکشن سے وصول رقم یتیم بچوں کی فلاح کے لیے تقسیم ہوگی۔

ذرائع کےمطابق سلیم اللہ کوڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعینات کرنےکی منظوری دیدی گئی وزیراعظم شہبازشریف آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے،مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجیں گے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سردار ایاز صادق، میاں جاوید لطیف، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر بھی شریک تھے۔

توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مولانا اسعد محمود، سید امین الحق،آغا حسن بلوچ، طاہربشیرچیمہ بھی اجلاس میں شریک مرتضی جاوید عباسی،عون چوہدری،شیری رحمان، قمرزمان کائرہ اورمولانا عبدالواسع بھی کابینہ میں اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اسمبلیوں کی تحلیل،نگران سیٹ اپ سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرمشاورت کی۔