ارشد شریف کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ارشد شریف

ارشد شریف قتل کیس میں مرحوم صحافی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ارشد شریف کی اہلیہ سومیہ ارشد کے وارنٹ جاری کئے۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت نے سومیہ ارشد کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ کئی سماعتوں کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔