اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ٹی ٹی پی سے ایک نہیں سو سال تک لڑنے کو تیار ہیں،انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ہمارے بچے مار رہے ہیں، کوئی بھی خوش فہمی یا غلط فہمی میں نہ رہے، ریاست اتنی تگڑی ہے کہ وہ ٹی ٹی پی سے ایک نہیں سو سال تک لڑے گی۔

دورہ پشاور کے موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے وفد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی تنظیم یا جتھے کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو نہیں نکال رہے، غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس جانا ہو گا۔

غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ رجسٹرڈ افغان پاکستان میں قیام پذیر ہیں،انہیں واپس نہیں بھیجا جا رہا تاہم غیر قانونی مقیم باشندوں کو اپنے ملکوں کو واپس جانا ہو گا، افغانستان سے سفارتی آداب کے مطابق اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں جہاں ویزا اور سفری دستاویزات کے تحت ہی لوگ دوسرے ملک جا سکیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے تحت بیرون ملک گئے، وہ واپس لوٹیں گے تو قوانین کے مطابق نگراں حکومت عمل کرے گی، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے جس تاریخ کا تعین کرے گا ہم اس کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسائل اور چیلنجز کو ہم بھی سمجھتے ہیں، افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے اس کے باوجود دہشت گردوں کے گروہ کنٹرول نہیں کئے جا سکے، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کسی انتقامی یا دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ جرائم، دہشت گردی اور سماجی برائیوں سمیت دیگر چیلنجز کی وجہ سے ہے،