
اداکاراہ انوشے اشرف نے ایڈونچر کے طور پر مہنگی گاڑیوں میں سفر کے بجائے دو روزتک رکشوں میں سفر کا تجربہ کیا ، لیکن اداکارا کا اپنا یہ تجربہ سوشل میڈیا کےصارفین سے شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ۔
انوشے اشرف نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میںاداکارا کو رکشہ کی سواری انجوائے کرتے ہوئےدیکھا گیا ہے۔
Got offered a sympathy ride when someone saw me getting into a rickshaw 2day. I thought it’d be an adventure, was close to home, relatively safe (you can jump out) and cheap. But seeing a “well off” person in a rick can really worry ppl here! Normalise public transport for all. pic.twitter.com/pqnPw0FMsh
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) March 7, 2023
انوشہ اشرف نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جب مجھے اس نے ہمدردی کرتے ہوئے مجھے اچھی سواری کی آفر کی ۔میرا گھر نزدیک تھالہذا اس سواری کو میں نے بطور ایڈونچر لیا ۔
اداکارا نے رکشے کی سواری کو محفوظ اور سستا قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ انسان کسی امیر شخصیت کورکشے میں بیٹھا دیکھ کر حیران ہو جاتاہے۔لہذا اس لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو ہرشخص کے لیےعام کیا جائے۔
لیکن اداکارا کی اس ویڈیو اورٹوئٹ کوسوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
انوشے اشرف کےکی ٹوئٹ پر صارفین کی رائے