
راکھی ساونتھ نے عادل درانی سے علیحدگی کے بعد رشتے کے حوالے سے ”جھوٹا“کے عنوان سے ایک گانے ریلیز کیا ہے ،گانے میں راکھی ساونتھ نے ماڈل کے طور پر کام کیا ہے۔
بگ باس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکاارہ یوں تو ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کے باعث خبروں میں جگہ بناتی رہی ہیں لیکن عادل درانی سے علیحدگی کے بعد اب وہ خود خبر بن گئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق”جھوٹا“گانا جس میں راکھی خود اداکاری کے جوہر بھی دیکھا رہی ہیں ،اداکاارہ کے عادل درانی کے ساتھ رشتے اور علیحدگی کو دہراتا ہوا نظر آتا ہے۔
گانے کو گلوکار” التمش فریدی “نےگایا ہےجبکہ کے ”میوزک“ اور” کمپوز“ آصف فرید نے کیا ہے۔
گزشتہ ماہ راکھی نے عادل درانی کے ساتھ شادی کو منظر عام پر لایا تھا جس کے بعد پہلے تو عادل درانی نے ان خبروں کی تردید کی جبکہ بعد میں انہوں نے راکھی کے ساتھ شادی کو تسلیم کر لیا تھا۔
راکھی نے شادی کو منظر عام پر لانے کے چند روز بعد ہی عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ راکھی کا موقف ہے کہ عادل نے انہیں دھوکا دیا ہے اور کس دوسری اداکارہ کے ساتھ ریلیشن میں ہیں ۔