
پشاور میں بکتر بند گاڑی پر دہشت گرد کی لاش کو رسی سے باندھ کر شہر میں گھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پشاورکے علاقے متنی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے 6 اپریل کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کیا، جس کی لاش بعد ازاں بکتر بند کے آگے رسیوں سے باندھ کر شہر میں گھمائی گئی۔
پشاور میں مارے جانے والا دہشتگرد دہشتگرد عرف ملنگ کو پولیس مقابلے کے بعد لیجایا جائے رہا ہے#Peshawar #KPKUpdates #KPK #terrorism #terrorist #police #Firing #PTIOfficial #PTI pic.twitter.com/Scna3bKzll
— S Faizan Hussain (@SFaizanHussain) June 10, 2023
دہشت گرد کی شناخت عظمت عرف ملنگ کے نام سے ہوئی تھی ،جس کا تعلق شینا گروپ سے بتایا جاتا ہے۔دہشت گرد کی لاش کو بکتر بند گاڑی پر رسی سے باندھ کر شہر میں گھمایا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد کی لاش کو رسیوں سے باندھ کر انڈس ہائی وے پر گھما کر تھانے لایا گیا۔
واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو تحقیقات کا حکم دیا، جس پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر جلد رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
#TTP_Pakistan militant was killed during a clash with the police in #Peshawar .The body of a militant of the #TTP was tied to an armoured personnel carrier and paraded on the road. #Pakistan pic.twitter.com/9lAZU9kmDL
— Smriti Sharma (@SmritiSharma_) June 10, 2023