زمین کے تنازعے پر 9 افراد قتل، 51 زخمی

قتل

ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں زمین کے تنازعے پر جاری فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ چار روز سے جاری مسلح تصادم میں اب تک 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 51 زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کے مختلف علاقوں خار کلئی، بالش خیل، پیواڑ، تری مینگل اور بوشہرہ ڈنڈر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

چار روز قبل پارا چنار کے نواحی علاقے بوشہرہ ڈنڈر میں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا، اس دوران پیواڑ اور بالش خیل میں راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

زمین کا تنازعہ: پوتے نے دادا کو قتل کر دیا

ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ علاقے میں مکمل فائر بندی اور قیام امن کے لیے فورسز کے تعاون اور قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر ساجد طوری بھی قبائل کے درمیان فائر بندی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔