
بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات کیلئے اٹک روانہ ہو گئیں، ان کے ساتھ وکلا کی ٹیم بھی عمران خان سے ملاقات کرے گی۔
خبروں کے مطابق وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ لیگل ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست بھی دے گی۔
موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی ، عوام سے معافی مانگتا ہوں،شاہد خاقان
وکیل نعیم پنجوتھا نے مزید بتایا کہ لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اٹک جیل جا رہی ہے۔ لیگل ٹیم عمران خان سے مختلف قانونی امور پر ان کی رائے لینے کیلئے مشاورت بھی کرے گی۔