بھارت میں سیلاب نے تباہی مچادی،100 افراد ہلاک

سیلاب

بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارش اور سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی جسکے نتیجے میں کم و بیش 100 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے شمالی ریاستوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں دارلحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے سبب دریائے یمونا میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔

گزشتہ روز دریا میں پانی کی سطح 205 میٹر سے اوپر ہوگئی جو دریا کا خطرناک لیول ہے جبکہ ہریانہ میں بارشوں کی وجہ سے دریا میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے جس سے منگل کی صبح اسکی سطح 206 میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارت نے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا،الرٹ جاری

بھارتی حکام کے مطابق دریا کا ہائی فلڈ لیول 207.49 میٹرہےجب کہ دریا میں مزید پانی آنے کی توقع ہے جو خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے لوگوں کی منتقلی شروع کر دی ہے جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے ریلیف کیمپوں میں رکھا جائے گا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں نے شمالی ریاستوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر کیے ہیں، جہا ں آرمی نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس متاثرہ ریاستوں میں ریلیف آپریشن کر رہی ہے۔