
اے این ایف نے قومی پرچم میں منشیات چھپا کر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
اے این ایف کے ترجمان کی منشیات کیخلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔حالیہ آپریشن میں 8 کارروائیوں کے دوران 78 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
اے این ا یف نے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی پر واقع کو ریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد کرلی ، 800 گرام آئس فلیگ اسٹکس میں چھپا کر قطر اسمگل کی جارہی تھی، دوسری کارروائی میں حب میں واقع وندر کے قریب کلوگرام ہیروئن اور ایک کلو گرام آئس برآمد کرکے تربت کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکو گرفتار کرلیا گیا ۔
ایکسائز ملازمین منشیات سمگلنگ کرتے گرفتار،8کلو سے ہیروئن برآمد
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 5 کلو گرام ہیروئن اور 6 کلو گرام چرس بر آمد کرکے گاڑی میں سوار خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سیالکوٹ میں واقع کورئیر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی گئی ، 5 کلو گرام ہیروئن سرجیکل آئٹمزمیں چھپا کر کینڈا اسمگل کی جاری تھی، دوسری جانب ملتان ائر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ، لاہور کار ہائشی ملزم پرواز نمبرG-9559 سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک کارروائی میں چرس برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کی مطابق وندر بلوچستان کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاعات پر ڈی جی پاکستان کو سٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
ناکاکھاری چیک پوسٹ پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 129 کلو گرام چرس، 30 بمعہ 02 میگزین اور 14 راؤنڈز برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، ترجمان کے مطابق پاکستا ن کوسٹ گارڈز منشیات کی روک تھام ہمہ وقت مصروف عمل ہے ، منشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔