
بھارت کے ضلع تروپپٹور میں نیٹرام پلی کے علاقے میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 7 خواتین جان کی بازی ہار گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ بھارتی ضلع تروپپٹور کے گاؤں امبور کے 45 افراد دو مسافر گاڑیوں میں8 ستمبر کو بنگلورو تفریح کیلئے گئے جو کہ پیر کے روز واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں وین کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔
صدر کی جانب جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان
ڈرائیور نے گاڑی سائیڈ میں کھڑی کرتے ہوئے ٹائرب تبدیل کرنا شروع کر دیا، اندر بیٹھے مسافر گاڑی سے باہر نکل آئے اورہائی وے کی دوسری جانب جا کر بیٹھ گئے ، سڑک پر تیز رفتار ٹرک نے وین کو پیچھے سے ٹکر ماری اور وہ وین اگلی طرف بیٹے مسافروں کے اوپر چڑھ گئی ۔
اس واقعہ میں 10 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں ٹرک اور وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے ، ہائی وے پٹرول ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ میں 7 خواتین جان کی بازی ہار گئیں ۔