سابق پاکستانی کرکٹرخالد لطیف کو 12سال قید کی سزا

خالد لطیف کو قید کی سزا

نیدرلینڈ کی عدالت نے اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے ایک ویڈیو پیغام میں وائلڈرز کو قتل کرنے والے کیلئے 21 ہزاریورو انعام کا اعلان کیا تھا۔

اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ 37 سالہ خالد لطیف، جنہیں پیر کو غیر حاضری میں سزا سنائی گئی، اپنی سزا پوری کر پائیں گے۔

ڈچ حکام نے اس کیس پر خالد لطیف سے پوچھ گچھ کرنے کی بے سود کوشش کی اور پاکستان سے قانونی مدد کی درخواست بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

بھارت میں 7 خواتین ایک ساتھ موت کے منہ میں چلی گئیں

یاد رہے خالد لطیف نے پاکستان کے لیے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

دبئی میں پی ایس ایل کے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے 2017 میں ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔