
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنیوالی کھلاڑی بن گئے ہیں
ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی، ویرات کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں۔
انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں۔
بھارت میں 7 خواتین ایک ساتھ موت کے منہ میں چلی گئیں
کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔