پاکستان میں خدمت اور مہارت میں مثال قائم کرنے والا ادارہ ریسکیو1122 کس طرح کام کرتا،تفصیلات اس رپورٹ میں ۔
واشگنٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہوناچاہیے کہ امریکہ ”اسرائیل کی پشت پناہی “ کرتا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی یہودیوں اور اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے ، اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے۔
حماس کے حملوں میں 14 امریکی شہریوںکو قتل کیا گیا ،اسرائیل میں ایک ہزار لوگوں کو ذبح کیا گیا ۔
امریکی صدر نے حماس کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے بتایا کہ جنگ زدہ وسطیٰ میں فی الحال امریکی فوج تعینات نہیں کر رہے ،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل روانہ ہوں گے۔