جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا

جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے ۔

جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے،نوازشریف سےملاقات کاامکان

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداران کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین آج لندن پہنچے ہیں جہاں ان کی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کے لیے لند ن روانہ ہوئے ہیں ۔