
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا، آج آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے۔
آئندہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیمی فنڈ میں اضافہ کرے، الیکشن کمیشن اکتوبر نومبر یا جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اعلان کرے گا۔
شہبازشریف کا کہناتھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں،دعا ہے اگلی حکومت جو بھی آئے تعلیم کو ترجیح دے،آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے۔
شہباز شریف سے سوال پوچھنے پرصحافی نوکری سےفارغ
انہوں نے کہا کہ مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا ،پاکستان ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ پر ملک بھر کے طلباء کا حق ہے،تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وظائف کیلئے کم ترقیاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہمسایہ مملک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔