
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی 26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آج 2 بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو آج 2 بجے ہی طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔
وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو ہدایات جاری کریں کہ تاریخ میں تعاون کر لیا کریں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ طلبی کا پہلے بتانا ضروری نہیں ہوتا، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔
توشہ خانہ کیس:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی۔