ایشیا کپ:بھارت کاسری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بھارت اور سری لنکا

سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو کے آر پریمیداسا اسٹیڈیم میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کا اہم میچ کھیلا جارہا ہے۔ بھارتی ٹیم میچ جیتنے کی صورت میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔

حارث رئوف کے بعد نسیم شاہ بھی انجری کا شکار

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے اس موقع پر کہا کہ ‘ہم بھی اس پِچ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف اگر سری لنکا آج فتح حاصل کرلیتا ہے اور اگر بھارت بنگلہ دیش کو ہرا دیتا ہے تو پھر بھی پاکستان سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔