
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، 90روز میں انتخابات کیلئے تیار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ بدنیتی ہوگی۔
انہوں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ناقابل اعتبار قرار دیدیا۔
مولانا فضل الرحمان کے بغیر نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکتا:حافظ حمداللہ
مولانا فضل الرحمان نےساتھ ہی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں جی ڈی اے،متحدہ قومی موومنٹ اور ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، ان سے رابطے بھی ہیں۔