مولا جٹ فلم میں استعمال ہونےوالے والا گنڈاسا 1 کروڑ روپے میں نیلام

مولا جٹ کا گنڈاسا 50 ہزار کنیڈین ڈالر یعنی 1 کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

گنڈاسے کی نیلامی سے ملنے والے رقم کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے خرچ ہوگی۔ تقریب میں فواد خان نےبھی شرکت کی ۔

سہارا ٹرسٹ کی جانب سے کینیڈا میں ایک فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم میں استعمال ہونے والے گنڈاسا کی نیلامی ہوئی۔

تقریب میں ابرار الحق اور فواد خان نے شرکت کی۔

مولا جٹ کی نیلامی 5 ہزار کینڈین ڈالر سے شروع ہوئی۔ گنڈاسا 50 ہزار کینیڈین ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد میں خریدا گیا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ، فلم نے مجموعی طور پر صرف پاکستان میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔