
کراچی میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔
خبروں کے مطابق ملیر میں مبینہ طور پرسوتیلی ماں کا دو بچیوں پر بہیمانہ تشدد کیا، جس پر پڑوسیوں نے ون فائیو پر واقعے کی اطلاع دی تو پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو بازیاب کرایا۔
پولیس کے مطابق سوتیلی ماں نے بچیوں کو شدید گرمی میں گھر کی چھت پر باندھاتھااور کھانا مانگنے پر بھی تشدد کیا جا تا۔
ملتان میں ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے3 ڈاکو تشدد سے ہلاک
پولیس کے مطابق بچیوں کے جسم پر کسی تپتی چیز سے داغے جانے کے بھی نمایاں نشانات ہیں۔
دونوں بچیوں عمریں 9 اور11سال ہیں جن کو بازیاب کروانے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سوتیلی ماں کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسانیت سوز واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اُسے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔