
فنکاری میں نہ سمجھ پائی تیری سمجھ داری ، آئمہ بیگ کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ۔
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے نئے گانے ”فنکاری “ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ،گانے میں بے وفائی سے ہونے والی تکلیف کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اس گانے کی میوزک ویڈیو کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ معروف میوزیشن شیراز اوپل نے گانے کا میوزک تشکیل دیا ار بول تحریر کیے ہیں ۔
گانے کی ویڈیو کو برطانیہ میں عکس بند کیا گیا ہےجبکہ گانے میں آئمہ بیگ کے علاوہ ورد علی نے فیچر کیاہے ، کچھ عرصہ قبل آئمہ بیگ نے اعلان کیا تھا ، کہ وہ اب اپنے سولوسانگ پر کام کریں گے ۔
اس سے قبل آئمہ بیگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیفی خلیل کا مشہور ترین گانا مجھے پیار ہوا تھا گایا اور اسکی ویڈیو کو جاری کیا تھا۔