
ایپل کے آئی فونز خریدینےکے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری،قیمتوں میں 100 ڈالر کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے 3 پرانے آئی فونز 13، 14 اور 14 پلس کی قیمت میں 100 ڈالر کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد اب آئی فون 13 ، 5سو 99 ڈالر 1لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے سے زاہد میں ملے گا۔
جبکہ آئی فون 14 کی قیمت 699 ڈالر (2 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہو گا۔
ڈالر کی قیمت میں تیسرے روز بھی مسلسل کمی
ایپل نے فون ایس ای کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی یہ پاکستانی روپے میں 1 لاکھ 28 ہزار سے زاہد میں ملے گا۔
دوسری جانب ایپل کمپنی نے آئی فون 15 کی نئی سیریزآئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل سیریزمتعارف کروادی ہے۔
آئی فون 15 سیریز کی تقریب رونمائی میں نہ صرف ایپل کی جانب سے نیا فون لانچ کیا گیا بلکہ ہیڈفونز اور سمارٹ واچز کی نئی جنریشن کی رونمائی بھی کی گئی۔