
افغانستان کےخلاف ٹی 20 سیریزکے لیےآل راؤنڈرشاداب خان کوقومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنےایک ٹوئٹ میں شاداب کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنائے جانے پرلکھا کہ ’سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینےاورشاداب جیسے باصلاحیت نوجوان کو موقع دینے کا پی سی بی کا یہ فیصلہ دانشمندانہ ہے ۔
شاہد آفریدی نے مزیدکہا کہ میں شاداب کو خود کو میدان میں ثابت کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔
"Congratulations to @76Shadabkhan on being selected as the captain for the Pak vs Afg series! A wise decision by PCB to rest senior players and give talented young leaders like Shadab a chance to shine. Excited to see him prove himself on the field! #ShadabKhan #PCB #PakVsAfg"
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 13, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پاک افغان ٹی20سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہیں اس پر سب کو اتفاق ہے، ہمیں اب ورلڈکپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔