
شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے پولیس ایک بار پھر متحرک، کہاں چھاپا مار دیا؟ ناکام واپس لوٹنا پڑا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس ایک بار پھر متحرک ہو گئی اور اس سلسلے میں جمعہ کی صبح راولپنڈی میں ان کے بھتیجے کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔
پولیس اہل کاروں نے گھر کو حصار میں لیے رکھا، تاہم شیخ رشید احمد پولیس کے ہاتھ نہیں آئے اور بعد ازاں پولیس واپس چلی گئی۔
الیکشن میں خوابوں کے محل چکنا چور ہوں گے:شیخ رشید
اس سے قبل شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آنے والا الیکشن حساب اور احتساب ہوگا ۔ قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضہ اس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا۔ ایک سال ضائع کیا، یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے۔ حقیقت میں ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اہم ہنگامی ویڈیو پیغام pic.twitter.com/cXxBWdeYDK
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 14, 2023