شعیب اخترکا میچ پر رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل

شعیب اختر کا رد عمل

شعیب اختر کا بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ پر رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ پر رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھارت اور سری لنکا کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی ناقص پر فارمنس کا مظاہرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ”انڈین ٹیم نے گیم فکس کر دیا ہے“ اور جان بوجھ کر میچ ہارنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں ڈونیتھ ویلالجے نے 40 رنز کے عوض بھارت کے ٹاپ آرڈر کی 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں 43 رنز بھی بنائے !سری لنکا میچ جتنے کی بھرپور کوشش کر ہا ہے ، مجھے بھارت اور دیگر ممالک سے فون کالز آر ہے ہیں کہ بھارت پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر رہا ہے ۔

سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا تھا کہ بھارت کیوں سری لنکا کیخلاف ہارنا چاہے گا ، حالانکہ وہ ایونٹ میں اپنی فائنل کھیلنے کی نشست کو پکا کر لیں گے، ایکسپریس نے بابر الیون کو بھارت کیخلاف میچ میںفائٹ بیک نہ کرنے پر تنقید بناتے ہوئے حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی فٹنس پر بھی سوال اٹھایا۔