عمران خان کو سائفر کیس میں ریلیف نہ ملا،ضمانت مسترد

عمران خان مزاکرات کے لیے تیار

سائفر کیس میں وکیل عمران خا ن نے سائفر گمشدگی کا ملبہ پرنسپل اعظم خان پر ڈال دیا

دوران سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ وزارت خارجہ سائفر کی وصولی کرتا ہے ، سائفر آیا اور کہاں گیا ؟سائفر کی 4 نقول آتی ہیں ،وزیراعظم ، ڈی جی آئی ایس آئی ، آرمی چیف اور وزارت خارجہ کو علیحدہ علیحدہ کا پیاں جاتی ہیں ۔

جج نے استفسار کیا کہ سائفر وزارت خارجہ سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے پاس گیا ، سننے میں آ رہا ہے کہ وہ ڈاکو منٹ گم گیا ہے ، وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ڈاکومنٹ وزارت خارجہ میں ہے ۔

سائفر کیس :عمران خان کی ضمانت نہ ہوسکی، سماعت 14 ستمبر تک ملتوی

جج نے ریمارکس دیے کہ جو کاپی وزیراعظم کو بھیجی گئی تھی وہ کدھر ہے ؟عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےپاس جو بھی فائلز یا کاپیاں آتی ہیں انکو سنبھالنے کی پوری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری کی ہوتی ہے ، لہذا عمران خان اس معاملے میں بے قصور ہیں۔

بعد ازاں دلائل مکمل ہونے کے بعد جج ابو الحسنات نے سائفر گمشدگی پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔