پشاور میں رات 10 بجے کے بعد گھروں سے نکلنے پر پابندی

پشاور پولیس

صوبائی دارالحکومت کے علاقے داودزئی میں رات دس بجے کے بعد مقامی لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سےجاری ہونیوالے ہدایت نامے کے مطابق داود زئی کے علاوہ ڈاگئی، ملاخان، شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں رات10بجے کے بعد نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کوئی قبرستان، دریا کنارے، کھیتوں میں بلا عذر پایا گیا تو کارروائی ہوگی۔

پشاور میں بکتربند پر دہشتگرد کی لاش باندھ کر شہر میں گھمانے کی ویڈیو وائرل

منشیات میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کے لئے تھانے آنے والوں خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے استعمال میں اضافے کے باعث ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔