
لندن سے تعلق رکھنے والے برطانوی شخص نے اعلان کیاہےکہ جلدمیراتھن میں الٹے پاؤں دوڑیں گے اورجیتنے والی انعامی رقم ریڈکراس اور یوکرینی عوام کو دی جائے گی۔
46سالہ ٹام ہیرسن اس سے قبل گوریلاکا لباس پہن کرمیرا تھن ریس میں حصہ لے چکے ہیں۔لیکن اس بار وہ طویل میراتھن دوڑ میں الٹے پاؤں دوڑیں گیں ،ان کاکہنا تھا کہ وہ یوکرین پر مسلط جنگ کو دنیاکے سامنے عیاں کرنا چاہتے ہیں۔
پیشہ کے اعتبار سے پروجیکٹ مینیجر ٹام ستمبر 2022 میں کارنویل سے پارلیمنٹ تک 263 میل تک کا سفر طے کر چکے ہیں ۔جس میں انہیں کل 15 دن لگے تھے اور گوریلا بن کر بھی میراتھن میں دوڑ چکے ہیں۔
لیکن اب وہ کچھ انوکھا کر کے کچھ رقم جمع کرنا چاہتے ہیں تاکہ انعامی رقم جیت کر یوکرین اور ریڈ کراس کی عوام کو عطیہ کرسکیں۔ٹام نے کم سے کم 2000 برطانوی پاؤنڈ کا ہدف مقرر کیا ہے، اس سے قبل وہ کیک بنا کر فروخت کرتے رہے ہیںاور اسکی رقم بھی عطیہ کی ہے۔