
صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر زمان پارک میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشنز پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوا، یہ غیرقانونی اور انتقامی سیاست ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا باقی تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکر مند ہوں۔
آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح @ImranKhanPTI
کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 14, 2023
عارف علوی کا مزید یہ کہنا تھا کہ موجودہ حکومت معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے بجائے انتقامی سیاست کررہی ہے جسکا کوئی جواز نہیںہے ۔
صدر عارف علوی کا یہ کہنا تھاکہ میں پاکستان کے باقی سیاست دانوں کی طرح عمران خان کی صحت اور جان کے بارے میں فکرمند ہوں۔