زمان پارک میں پولیس کمانڈو ز کی موجودگی کا معاملہ :آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ آئی جی نے زمان پارک سے گلگے بلتستان فورس کے پولیس کمانڈو ہٹانے کے متعلق معذرت کی تھی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی محمد سعید وزیرکو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،حکومت نےکے پی کے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کونیا آئی جی مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار،بیان حلفی ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم

نئے آئی جی علی خٹک کو زمان پارک سے پولیس کمانڈو واپس بلانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔