
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8 میں کوالیفائی راؤنڈ میں پہلا میچ قذاافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے ۔پچ اور حالات کے مطابق پہلے باؤلنگ کرنی چاہیے لیکن ہم اپنے پلان کے مطابق جائیں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ ٹاس جیت کر بھی پہلے باؤلنگ ہی کرنا چاہتے تھے ، پچ نئی ہے اس لیے پہلے باؤلنگ کے لیے سازگار رہے گی ۔